تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:37

امارات میں کھیلی جانے والی پاک نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا،سیریز میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی شامل ہے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان سیریزمیں انٹرنیشنل کرکٹ کے سارے مزے ہوں گے۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کا میلہ بھی لگے گا۔ ٹی ٹوینٹی کا تڑکا بھی لگے گا۔ سیریز میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز 11نومبر سے شروع ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ ابوظہبی، دوسرا دبئی اور تیسرا شارجہ میں ہوگا۔ 5دسمبر کو ٹی ٹوینٹی میچ ہوگا۔ پھر 8دسمبر سے 19دسمبرتک پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ توقع ہے ایکشن سے بھرپور سیریز کو فینز خوب انجوائے کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.