تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:43

میڈرڈ ماسٹرز ، رافیال نڈال اور اینڈی مرے کی پیش قدمی

جیو نیوز - میڈرڈ…اسپین کے رافیال نڈال اور دفاعی چیمپین اینڈی مرے کی میڈرڈ ماسٹرز میں پیش قدمی جاری ہے، فرانس کے جو ولفریڈ سونگا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔میڈریڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے دوسرے راونڈ میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے کا مقابلہ تھا اسپین کے نکولس ایلماگرو سے، دفاعی چیمپین نے سخت مقابلے کے بعد چھ ایک، ایک چھ اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی،اس سے قبل ٹاپ سیڈ رافیال نڈال نے ارجنٹینا کے یان موناکو کو چھ ایک اور چھ صفر سے ہرایا تھا۔دوسری جانب کوملبیا کے سینٹاگو گیرالڈو نے فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، انکی جیت کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.