8 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:21
ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کام کرینگے،وقاریونس
جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ سسٹم سے کوچ بن کر آئے ہیں کوئی غلط کام نہیں کیا۔اگر کوئی تنقید کرے تو سامنا کرنے کے لئے بھی تیار ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہاکہ وہ سسٹم کے تحت درخواست دے کر کوچ بنے ہیں۔کوئی غلط کام نہیں کیا۔سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھاکہ وہ صاف دل کے ساتھ ٹیم کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں کسی کھلاڑی سے کوئی شکایت نہیں۔ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹ اسٹاف کے لئے پی سی بی کو مشورہ دیا ہے۔ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے فائدہ ہوگا۔