تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:41

برازیل میں تربوز پر اسٹار فٹبالرز کی شکلیں بنانے کا جنون

جیو نیوز - ساؤ پالو…اگلے ماہ شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر ہیں، ایک برازیلین شیف نے تربوز وں پر انٹرنیشنل اسٹارز کی شکلیں نقش کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔فٹبال کا عالمی میلہ ابھی سجا نہیں لیکن ایک متوالے شیف نے تربوز پر کھلاڑیوں کے ایسے رنگ سجائے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے، برازیلین شیف روہیریو ہولانڈاکی مہارت دیکھیں۔اپنے ہیرو نیمارکی تصویر سامنے رکھی اور منٹوں میں ایک بڑے سے تربوز پر ایسی فنکاری سے تراشا کہ نیمار کا عکس تربوز پر آگیا، ایسا ہی کمال وہ میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کی تصویریں بناکر بھی کرچکے ہیں، شیف کی اس فنکاری پر برازیلین لیجنڈ فٹ بالر ZICO انہیں اپنی دستخط شدہ جرسی تحفے میں بھجواچکے ہیں۔برازلین شیف کے ہاتھ کے پکے کھانے نہ جانے کتنے لذیذہوں لیکن ان کی انگلیوں میں ایسا جادو ہے جو کسی کہ پاس نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.