تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:51

ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹری کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع

جیو نیوز - لاہور…پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں اعزاز کا دفاعی کرے گی یا نہیں، اس کا فیصلہ تو ابھی نہیں ہوا، لیکن اولمپک کونسل آف ایشیاء نے دفاعی چیمپینز کو ایک موقع ضرور دے دیا ہے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی درخواست پر انٹری بھیجنے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردیاولمپک کونسل آف ایشیاء نے پاکستان ہاکی کو ایک اور لائف لائن دے دی ۔پی او اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہاکی ٹیم کی انٹری بھیجنے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن مئی کے آخری ہفتے تک انٹری بھیج کر ایونٹ میں ہاکی ٹیم کی شرکت یقینی بناسکتی ہے۔بصورت دیگر کامن ویلتھ گیمز کی طرح یہاں بھی دروازے بند ہوجائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جو نام پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھیجے تھے وہ نامکمل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.