تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:44

محکموں کی ٹیمیں ختم نہ کریں، ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کی پی سی بی کو سفارش

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ اسڑکچر کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کو ختم نہ کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا تھنک ٹینک فرسٹ کلاس کرکٹ سے ڈپارٹمنٹس کو ختم کر کے ریجنز کو ان کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، لیکن کرکٹ کے حلقوں کی جانب سے تنقید سامنے آنے کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے یہ تجویز مسترد کردی، بلکہ آئندہ سیزن میں زیادہ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔دوسری جانب سرکردہ ریجنز کے لئے ملٹی نیشنل کمپنیاں تلاش کی جائیں گی تاکہ وہ انہیں اسپانسر کریں اور انہیں کے نام کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں۔ اسپانسرز کی تلاش کے لیے پیشکشیں طلب کی جا ئیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.