11 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:38
آئی پی ایل: کولکتا ، پنجاب اوربنگلور،راجستھان کی ٹیمیں آجمدمقابل
جیو نیوز - ممبئی…انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، سابق چیمپینز کولکتا اور راجستھان کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، جیو سوپر دونوں میچز براہ راست دکھائے گا۔آج پہلا میچ کنگز الیون پنجاب اور کولکتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان سہ پہر ساڑھے تین بجے کٹک میں شروع ہوگا، ایک طرف ہے کنگز الیون پنجاب کی ٹیم جس کے 8 میچز میں 14 پوائنٹس ہیں، دوسری جانب ہے کولکتا جس کے صرف 6 پوائنٹس ہیں۔دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے میزبان بنگلور رائل چیلنجرز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا، راجستھان کے 8 میچز کے بعد 10، اور بنگلور کے 6 پوائنٹس ہیں، ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔