تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:44

روم ماسٹرز: نوواک جوکووچ کی دوسرے راؤنڈ میں کامیابی

جیو نیوز - روم …سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے روم ماسٹرز کے دوسرے راونڈ میں کامیابی حاصل کرلی۔ روم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ کا مقابلہ چیک ری پبلک کے راڈیک اسٹیپانیک سے تھا، جوکووچ نے چھ تین اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔سوئٹزرلینڈ کے اسٹین اس لیس وافرینکا اور کینیڈا کے میلوس رونچ بھی کامیابی کے بعد تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.