15 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:3
سابق کیوی بیٹسمین لو ونسنٹ نے میچ فکسنگ کے نئے اسکینڈل کا بھانڈا پھوڑ دیا
جیو نیوز - لندن…نیوزی لینڈ کے سابق بیٹس مین لو ونسنٹ نے میچ فکسنگ کے نئے اسکینڈل کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو دئیے گئے بیان میں انکا کہنا تھا کہ فکسنگ میں ایک سابق پاکستانی کرکٹر بھی ملوث ہے۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق لو ونسنٹ نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان میں کئی انکشافات کئے۔سابق کیوی کرکٹر نے آئی سی سی کو اسپاٹ فکسنگ کا ہدف بننے والے میچز اور ان میں ملوث کھلاڑیوں کی تفصیلات دی ہیں۔لو ونسنٹ کا کہنا تھا کہ انگلش کاونٹی میچز میں اب بھی فکسنگ ہوتے ہے، ان میچز پر ایشیا ئی ممالک میں بیٹھے سٹے باز پیسہ لگاتے ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ باغی انڈین کرکٹ لیگ میں بھی بڑے پیمانے پر پیسوں اور لڑکیوں کی پیشکش کی جاتی تھی۔ونسنٹ کے مطابق حال ہی میں ایک ایک انٹرنیشنل کپتان نے نہ صرف کاوٴنٹی میچ کو فکسنگ کرنے کی پیشکش ٹھکرائی بلکہ اینٹی کرپشن حکام کو آگاہ بھی کیا۔اخبار کے مطابق ونسنٹ نے ایک سابق پاکستانی کرکٹر پر بھی فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ انکی جانب سے فراہم کردہ تاریخوں کا بھی اینٹی کرپشن یونٹ جائزہ لے رہا ہے۔