تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:9

اسلام آبادہائی کورٹ: نجم سیٹھی کی بحالی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر

جیو نیوز - اسلام آباد… اسلام آبادہائیکورٹ میں نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کے لیے انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی گئی۔انٹراکورٹ اپیل وزارت بین الصوبائی رابطہ نے عاصمہ جہانگیر کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی برطرفی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عبوری مینجمنٹ کمیٹی اوراس کے چیئرمین سے متعلق جاری ایس آراوکو بحال کیاجائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی برطرفی کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.