22 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:30
پی سی بی 12 جون سے قبل چیئرمین کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے،ریاض پیر زادہ
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ نے کہا ہے ہے کہ پی سی بی 12 جون سے قبل چیئرمین پی سی بی کی عہدے کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے،پی سی بی کو 12 جون سے پہلے اپنا آئین تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریاض پیرزادہ نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی کو وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کے عہدے کیلئے نامزد کیا، نجم سیٹھی کو غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے چیئرمین بنایا گیا، انہیں نوازنے کا الزام درست نہیں،وزیر اعظم ہاکی کے سرپرست اعلیٰ ہیں وہی یہ گرانٹ جاری کر سکتے ہیں۔