23 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:20
انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے
جیو نیوز - ممبئی …انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کے جائیں گے، دن کے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز دلی ڈیئر ڈیولز کا سامنا کرے گی۔ دفاعی چمپئن ممبئی لیگ میں 10 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ انہیں سیمی فائنل تک رسائی کے لئے نہ صرف دونوں میچز جیتنا ہونگے بلکہ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔ دلی کی ٹیم پہلے ہی لاسٹ فور کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ میچ دوپہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائیگا۔دوسرے میچ میں کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ پنجاب کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے۔ راجستھان رائلز کے 14 پوائنٹس ہیں۔ میچ شام ساڑھے سات بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائیگا۔