تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:10

مقبول ترین چینل جیو کو بند کرنا درست نہیں، سابق اولمپئنز

جیو نیوز - لاہور…جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک کی بندش کے خلاف سابق اولمپئنز بھی بول پڑے، ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ملک کے مقبول ترین چینل کو بند کرنا درست نہیں۔ جیو نیوز کی بندش پر بات کرتے ہوئے پاکستان ہاکی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرنے والے گول کیپر شاہد علی خان اور سلیم شیروانی کا کہنا تھا کہ جیو ٹی وی کو ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے، اسے بند نہیں کرنا چاہئے۔ سابق کپتان ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ جیو نیوز اور جیو تیز کی وجہ سے ناظرین اپ ٹو ڈیٹ رہتے تھے، بندش کی وجہ سے سب افسردہ ہیں۔ اولمپئن خالد بشیر کا کہنا تھا کہ ایک اسپورٹس مین کی حیثیت سے انہیں جیو کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.