تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:10

کپتانی میری بھی خواہش ہے لیکن کبھی پیچھے نہیں بھاگا،شاہد آفریدی

جیو نیوز - لاہور…آل راونڈرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم میں کپتانی کی میری بھی خواہش ہے، لیکن میں کبھی اس کے پیچھے نہیں بھاگا،شاہد آفریدی آج میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی پھولوں کا بستر نہیں،شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ فٹنس کیمپ سے کھلاڑیوں کوبہت فائدہ ہوگا،میں مکمل فٹ ہوں،پوری طرح سمر کیمپ انجوائے کررہا ہوں،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تعلقات بہتررکھنے کیلئے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی،بھارت کوبھی چاہیے کہ پاکستان میں کرکٹ کوسپورٹ کرے،ان کا کہنا تھاکہ کھیل کوسیاست سے ہمیشہ دور رہناچاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.