تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:30

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان بیٹی کے باپ بن گئے

جیو نیوز - لندن…پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بیٹی کے باپ بن گئے،خوشی کی یہ خبر انہوں نے سماجی ویب سائیٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے سماجی ویب سائیٹ پر اعلان کیا کہ وہ اور فریال والدین بن گئے ہیں۔ان کی اہلیہ اور بیٹی ٹھیک ٹھاک ہیں جبکہ بیٹی کا نام لیمیسا خان رکھا ہے ۔انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔عامر خان اور فریال کی شادی گزشتہ سال امریکا میں انجام پائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.