24 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:40
آئی پی ایل:چنئی نے بنگلور کو 8وکٹس سے ہرادیا
جیو نیوز - بنگلور…آئی پی ایل کے 53ویں میچ میں چنئی نے بنگلور کو 8وکٹس سے شکست دے دی۔بنگلورمیں چنئی کے بالرز نے میزبان ٹاپ آرڈر کو اکھاڑ کر رکھ دیا۔ مشکل گھڑی میں ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ نے جم کر بیٹنگ کی۔ یووراج سنگھ تو 25رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے، لیکن ویرات کا بیٹ چلتا رہا۔ انہوں نے 73رنز اسکور کیے۔ بنگلور کی ٹیم 154رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ اشیش نہرا نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں چنئی کے اوپنرز کھل کر کھیلے، ڈوائن اسمتھ 34رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ فاف ڈوپلیسی نے 50رنز اسکورکیے۔ رہی سہی کسر کپتان دھونی کے جارحانہ 49رنز نے پوری کردی۔ چنئی کی ٹیم 18ویں اوور میں ہدف تک پہنچ گئی۔