27 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:41
کولکتا میں شدید بارش کے بعد آئی پی ایل کا پہلا کوالی فائر ملتوی
جیو نیوز - کولکتا…کولکتا میں شدید بارش کے بعد آئی پی ایل کا پہلا کوالی فائر ملتوی کر دیا گیا، کنگز الیون پنجاب اور کولکتا نائٹ رائیڈرز کل دوپہر کومد مقابل ہوں گے ۔ کولکتہ میں شدید بارش کے باعث میدان جھیل کامنظر پیش کرنے لگا جس کے بعد میچ کے آرگنائزرز نے اس مقابلے کو ملتوی کردیا ، اب یہ میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا، کل دوسرا میچ چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔