28 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:11
آئی پی ایل:بارش کے باعث ملتوی ہونیوالا پنجاب اور کولکتا کامیچ ہوگا
جیو نیوز - کولکتا…انڈین پریمیر لیگ میں گذشتہ روز بارش کے باعث ملتوی ہونے والاکنگز الیون پنجاب اور کولکتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان پہلا کوالیفائر آج کھیلا جائے گا۔ کولکتا میں شدید بارش کے باعث آرگنائزرز نے اس مقابلے کو ملتوی کردیا تھا ، اب یہ میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا۔دن کادوسرا میچ چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان شام ساڑھے سات بجے ہوگا، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے آوٴٹ ہوجائے گی۔