30 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:32
آئی پی ایل: پنجاب اور چنئی کی ٹیمیں آج دوسرے کوالیفائر میں مدمقابل
جیو نیوز - چنئی…آئی پی ایل کے فائنل میں کون سی ٹیم کولکتا کا سامنا کرے گی، ا س کا فیصلہ آج ہوجائے گا، جیو سوپر ایونٹ کا دوسرا کوالیفائر براہ راست نشر کرے گا۔ آئی پی ایل سیون کے فائنل میں کولکتا نائٹ رائیڈرز پہلے ہی جگہ پکی کر چکی ہے۔ دوسری ٹیم کون سی ہوگی، چنئی سپر کنگز یا کنگز الیون پنجاب، فیصلہ آج ہوجائے گا۔ لیگ میچز میں دونوں بار پنجاب نے سابق چمپئن کو زیر کیا، لیکن آج پریشر میچ ہے، کنگز الیون پنجاب پہلا کوالیفائر ہار کر اور چنئی کی ٹیم ممبئی کو شکست دیکر یہاں تک پہنچی ہے۔ چوکے چھکوں سے پھرپور کرکٹ میچ آج شام ساڑھے سات بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔