تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 جون 2014
وقت اشاعت: 0:4

سری لنکن آف اسپنر سینا نائیکے کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

جیو نیوز - کولمبو…آئی سی سی میچ آفیشلز نے سری لنکن آف اسپنر سچترا سنانائیکے کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔ آئی سی سی نے کرکٹ سری لنکا کو رپورٹ سے آگاہ کردیا ہے۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان چوتھے ایک روزہ میچ کے بعد امپائرز نے سنانائیکے کے بولنگ ایکشن پرشک کااظہارکیا، میچ آفیشلز نے سنانائیکے کی ایک سے زیادہ گیندوں کو مشکوک قرار دیا ہے۔ قوانین کے مطابق سنانائیکے اگلے 21روز کے دوران اپنے ایکشن کا بائیو مکینکس ٹیسٹ کرائیں گے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا اورسوال اٹھایاکہ سنانائیکے دو سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں اس سے پہلے کسی نے ان کے ایکشن پر شک نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.