7 جون 2014
وقت اشاعت: 21:46
ایشین جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت اور ہانک کانگ کو ہرادیا
جیو نیوز - موہالی...... ایشین جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو پہلے ہی میچ میں شکست دےدی۔پاکستان کے محمد ماجد علی نے بھارت کے نکہل سہگل کو 0-4 سے شکست دی۔دوسری جانب پاکستان کے حارث ندیم نے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کے منگ ونگ وا کو 3-4 سے ہرادیا۔