تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 جون 2014
وقت اشاعت: 12:58

فیفا ورلڈ کپ کا آج سے برازیل میں آغاز

جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو.....فیفا ورلڈ کپ 2014 کا آج سے برازیل میں آغاز ہورہاہے، میگا ایونٹ کے لئے ٹیموں کی ٹریننگ جاری ہے۔ میگا ایونٹ کا آج سے آغاز ہورہا ہے، پہلا میچ برازیل اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائےگا۔ ادھر ورلڈ میچز کی پیش گوئی کا بھی آغازہوگیا ہے۔ برازیل میں Cabeção نامی کچھوے نے پہلے میچ میں برازیل کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے۔ ادھر برازیل بورن کرشین کھلاڑی ڈا سلوا کا کہنا ہے کہ وہ کچھوے کی پیش گوئی پر یقین نہیں رکھتے۔ امریکا کے جرمن کوچ یرگن کلنزمین کا کہنا ہے کہ امریکا کا گروپ ٹف ہے۔ ایونٹ میں پہلا میچ گھانا سے ہوگا۔ انہیں امید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ کلنز مین کا کہنا تھاکہ ٹیم میں 2010 ورلڈ کپ کے کھلاڑی بھی موجود ہیں جن کی وجہ سے اچھا کمبی نیشن بن گیا ہے۔ کوچ کا کہنا تھا ان کی تمام تر توجہ اوپننگ گیم پر مرکوز ہے۔ امریکی ٹیم گروپ جی میں گھانا، پرتگال اور جرمنی کا سامنا کرے گی۔ 1978 اور 1986 کی چمپئن ارجنٹینا نے بھی برازیل میں پریکٹس کا آغاز کردیا۔اسٹار پلیئرز لوئنل میسی بھی پریکٹس میں موجود تھے،اپنی فیورٹ ٹیم کی ٹریننگ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں 5000 سے زائد شائقین موجود تھے ۔ایونٹ میں ارجنٹینا پہلا میچ بوسنیا کے خلاف کھیلی گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.