تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 جون 2014
وقت اشاعت: 12:9

فیفا ورلڈ کپ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - سائوپولو.....فیفا ورلڈ کپ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے،انگلینڈ ،اٹلی،او ر یوروگوئے کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔دن کے پہلے میچ میں گروپ سی سے دو ٹیمیں کولمبیا اور یونان آمنے ہونگی۔کولمبیا فیفا رینکنگ میں آٹھویں اور یونان 12 نمبر پر ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا ۔رات بارہ بجے کوسٹا ریکا اور دو بار کی عالمی چمپیئن یوروگوئے مدمقابل ہونگی۔رات دن بجے انگلینڈ اور اٹلی میدان میں اتریں گی۔دن کے آخری میچ میں جاپان آئسوری کوسٹ کا سامنا کرے گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے کھیلا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.