15 جون 2014
وقت اشاعت: 0:30
ہالینڈ نے آسٹریلیاکو ہرا کر ویمنزہاکی ورلڈکپ جیت لیا
جیو نیوز - ہیگ......ویمنز فائنل میں ہالینڈکی ٹیم پوری طرح چھائی رہی جبکہ آسٹریلوی ٹیم روایتی کھیل نہیں دکھاسکی۔ہالینڈ کو پہلے ہاف میں دوگول کی برتری مل گئی ۔آسٹریلوی ٹیم ایک بھی گول نہیں کرسکی ۔اس طرح دوصفر کی جیت کےساتھ ہالینڈ نے ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔ ڈچ ٹیم ساتویں بار ویمنز ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ یہ دونوں ٹیمیں کل مینز ورلڈ کپ کےفائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔