تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 جون 2014
وقت اشاعت: 3:51

فیفاورلڈ کپ:کوسٹاریکا نےدو مرتبہ کی چیمپئن یوراگوئےکو ہرادیا

جیو نیوز - ساؤ پولو....... فیفا ورلڈ کپ میں کوسٹا ریکا نےدو مرتبہ کی چیمپئن یورا گوئے کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا ہے۔ گروپ ڈی کے پہلے میچ میںکوسٹاریکا نے یوراگوئے کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے مات دے کر ورلڈکپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ کردیا۔یوراگوئے کی جانب سے ایڈیسن کوانی نے میچ کے 24ویں منٹ میں پر گول کیا جس کے بعد کوسٹا ریکا کے جوئل کیمبل نےدوسرے ہاف کے 54ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ٹھیک 3منٹ بعد آسکر ڈوراٹے نے خوبصورت ہیڈر لگا کر کوسٹاریکا کو 2 - 1 سے برتری دلا دی۔میچ کے 84ویں منٹ میں مارکوس یورینا کے تیسرے گول نے کوسٹاریکا کی جیت کو یقینی بنا دیا۔اس سے قبل ہفتے کو ہونے والے گروپ سی کے میچ میں کولمبیا نے یونان کو صفر کے مقابلے میں 3گول سےشکست دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.