15 جون 2014
وقت اشاعت: 5:21
فٹبال2014۔اٹلی نےانگلینڈکو1-2 سےشکست دیدی
جیو نیوز - ساؤ پولو.....فیفا ورلڈ کپ کے اہم میچ میں اٹلی نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست دے دی ۔ورلڈکپ 2014 ء کا اہم ترین ٹاکرا ہوا اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔آغاز سے ہی میچ میں خوب پھرتی دیکھنے میں آئی، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتی رہیں تاہم پہلی کامیابی اٹلی کے مارکیسیو کو ملی جنہوں نے 35ویں منٹ میں پہلا گول داغ دیا۔انگلینڈ کے اسٹریج نے ٹھیک 2 منٹ بعد 37ویں منٹ میں گول کرکے حساب چکتا کردیا۔میچ کے پہلے ہاف تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا-تاہم دوسرے ہاف کے 50ویں منٹ میں مایاناز اسٹرائیکر بیلوٹیلی نے دوسرا گول کرکے اٹلی کو برتری دلوادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔