تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 6:12

ارجنٹینانے بوسنیا کو1-2سے ہرا دیا

جیو نیوز - ریوڈی جنیرو، برازیل......ارجنٹینا نے بوسنیا ہرگوزینیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 کےمقابلے میں2 گول سے شکست دے دی۔ریوڈی جنیرومیں کھیلے گئے ورلڈکپ کے اس میچ میں ارجنٹینا نے آغاز میںہی اون گول کی بدولت سبقتحاصل کر لی تھی۔ بوسنیا نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نےارجنٹینا کی طرف سے دوسرا گول اسکور کر کےٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ۔بوسنیا نے میچ کے آخری لمحات میں گول اسکور کر کے خصارہ کم کیا لیکن یہ گول ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔ یوں ارجنٹینا نے یہ میچ 2-1سے اپنے نام کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.