تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 14:32

ایگون ٹینس :سربیا کی اینا ایوانووچ نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جیو نیوز - لندن......سربیا کی اینا ایوانووچ اور بلغاریہ کے گریگور ڈیمیٹروو نے ایگون ٹینس چمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔لندن میں کھیلے گئے فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک اینا ایوانووچ کا مقابلہ چیک ری پبلک کی باربورا زاہلاوووا سٹرٹسووا سے تھا، سربین کھلاڑی نے چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل کرکے ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ سے قبل حریف کھلاڑیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ادھر مینز ایونٹ کا فائنل بلغاریہ کے گریگور ڈیمیٹروو اور اسپین کے فیلیسانو لوپیز کے درمیان کھیلا گیا، تینوں سیٹس کا فیصلہ ٹائی بریک پر ہوا۔سخت مقابلے کے بعد ڈیمیٹروو نے چھ سات، سات چھ اور سات چھ سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.