17 جون 2014
وقت اشاعت: 20:32
دوسرا ون ڈے : بھارت نے بنگلادیش کو 47 رنز سے شکست دیدی
جیو نیوز - ڈھاکا.......بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے دوسرے ون ڈے میں بھارت نے بنگلادیش کو 47رنز سے شکست دے دی۔بھارت نے بنگلادیش کو 106رنز کا ہدف دیا تھا، بھارت نے بنگلادیش کی ٹیم کو 58 رنز پر آؤٹ کردیا۔اسٹورٹ بنی نے صرف 4رنز کے عوض 6 کھلاڑی آؤٹ کیے۔