تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 جون 2014
وقت اشاعت: 13:3

فٹ بال ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - ساؤپاولو.......فٹ بال ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔سابق چیمپینز فرانس اور اٹلی کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گیآج کا پہلا میچ رات 9 بجے گروپ ڈی کی اٹلی اور کوسٹا ریکا کے درمیان ہوگا۔کوسٹا ریکا نے پہلے میچ میں یوروگوئے کو اپ سیٹ شکست دی تھی، اٹلی کی ٹیم بھی انگلینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوئی تھی۔دوسرا میچ رات 12 بجے فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ہوگا، جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی، گروپ ای میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلے گی۔آج کا تیسرا اور آخری میچ گروپ ای کی ایکوڈور اور ہونڈیورس کے درمیان رات 3 بجے کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کو ایونٹ میں پہلی کامیابی کی تلاش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.