20 جون 2014
وقت اشاعت: 13:23
آیئوری کوسٹ کی ٹیم کولمبیا سے ہارگئی،جاپان اور یونان کا میچ برابر
جیو نیوز - نٹال......فٹبال ورلڈ کپ میں جاپان اور یونان کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ۔گروپ سی کے میچ میں جاپان اور یونان نے آغاز سے ہی ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے ۔لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ جاپانی کھلاڑیوں کو خطرناک طریقے سے گرانے پر ریفری نے یونان کے کپتان کو یلو اور ساتھ ہی ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔میچ کے برابر رہنے کے بعد دونوں ٹیموں کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔