تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 جون 2014
وقت اشاعت: 17:53

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان

جیو نیوز - لاہور......... پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز یو اے ای میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائی گی۔سیریز کا آغاز تین روزہ وارم اپ میچ سے ہوگا جو 3سے 5نومبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9نومبر ابوظہبی، دوسرا 17 نومبر سے دبئی اور تیسرا ٹیسٹ 26 نومبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 4اور دوسرا 5دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8دسمبر کو دبئی سے ہوگا۔ دوسرا اور تیسرا ون ڈے 12اور 14دسمبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا اور پانچواں ایک روزہ میچ 17 اور 19 دسمبر کو ابوظہبی میں ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.