20 جون 2014
وقت اشاعت: 23:54
فٹ بال ورلڈ کپ:کوسٹراریکا نے اٹلی کو 1-0سے ہرادیا
جیو نیوز - ریوڈی جنیرو..........برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ2014 کے کوسٹراریکا اور اٹلی کے درمیان ہونے والے میچ میں کوسٹراریکا نے اٹلی کو 1-0سے شکست دے دی۔کوسٹراریکا کے برائن روئز نے 44ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کیا۔ اٹلی کی ٹیم جان توڑ کوشش کے باوجود کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔