تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 12:54

ورلڈکپ فٹبال ،ارجنٹینا کا ایران ،جرمنی کا گھانا،نائجیریاکابوسنیا سےسامنا ہوگا

جیو نیوز - فورٹالیزا......فیفا ورلڈ کپ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے،ارجنٹینا کا مقابلہ ایران ،جرمنی گھانا جبکہ نائجریا بوسنیا کا سامنا کرےگی۔گروپ سی میں آج سابق چمپیئن ارجنٹینا ا یران کا سامنا کرے گی۔ارجنٹینا گروپ میں تین پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ایران کا ایک پوائنٹ ہے میچ رات نو بجے کھیلا جائےگا۔رات بارہ بجے گھانا کی ٹیم جرمنی کا سامنا کرے گی۔گھانا کو پہلے میچ میں امریکا نے شکست دی تھی،جبکہ جرمنی پرتگال کو زیر کرکے گروپ میں پہلے نمبر پر ہے۔تیسرے میچ میں بوسنیا ہرزگوینا کی ٹیم نائجریا کا سامنا کرے کی یہ میچ رات تین بجے کھیلا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.