21 جون 2014
وقت اشاعت: 23:24
فٹ بال ورلڈکپ،ارجنٹینانےایران کو0-1سےہرادیا
جیو نیوز - ریوڈی جنیرو.......برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈکپ 2014 میں ارجنٹینا اور ایران کے درمیان ہونے والے میچ میں ارجنٹینا نے ایران کو 0-1سےشکست دےدی۔ایران نے ارجنٹینا سے خوب ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم میچ کا مقررہ وقت 90منٹ ختم ہونے کے بعد ملنے والے اضافی وقت کے پہلے ہی منٹ میں ارجنٹینا کے لائنل میسی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کیا۔