21 جون 2014
وقت اشاعت: 23:54
دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کےسری لنکاکیخلاف 6وکٹوں پر 320 رنز
جیو نیوز - لندن......انگلینڈ کے ہیڈنگلے لیڈز گراؤنڈ میں جاری انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 6وکٹوںکے نقصان پر 320رنزاسکور کرلیے ہیںاور سری لنکا پر63 رنزکی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم روبسن نے 253گیندوں پر 15چوکوں اور1 چھکےکی مدد سے 127رنزاسکور کیے،جوروبسن کے کیرئیر کی پہلی ٹیسٹ سنچری ہےجبکہ گیری بیلنس نے 74اور این بیل نے 64 رنزاسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے شہمندا ارنگا اور اینجلو میتھیوز نے 2،2 وکٹیںحاصل کیں۔ سری لنکا اپنی پہلی اننگ میں257 رنزاسکور کرکے آئوٹ ہوگئی تھی۔