تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 جون 2014
وقت اشاعت: 10:5

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان لیڈز ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

جیو نیوز - لیڈز.....انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔لیڈز میں جاری میچ کے چوتھے دن سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 457 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اینجلو میتھیوز 160 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، 350 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ دھمیکا پرساد کی 4 وکٹوں کی وجہ سے انگلش ٹیم نے دن کے اختتام تک 5 وکٹ پر صرف57 رنز بنائے تھے، مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 5 وکٹیں جبکہ میزبان ٹیم کو کامیابی کے لئے مزید 293 رنز درکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.