24 جون 2014
وقت اشاعت: 10:5
فیفا ورلڈ کپ میں آج بھی چار میچز کھیلے جائیں گے
جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو.....ورلڈ کپ فٹ بال میں آج بھی چار میچز کھیلے جائیں گے، گروپ سی سے کولمبیا اور گروپ ڈی سے کوسٹا ریکا پہلے ہی دوسرے راونڈ میں جگہ بناچکی ہیں۔ورلڈ کپ فٹ بال میں آج کا پہلا میچ گروپ ڈی کی انگلینڈ اور کوسٹا ریکا کے درمیان کھیلا جائے گا، 9 بجے شروع ہونے والے اس میچ میں کامیابی بھی انگلینڈ کو دوسرے راونڈ میں جگہ نہیں دلاسکتی۔ کوسٹا ریکا کی ٹیم پہلے ہی دو میچز جیت کر اگلے راونڈ میں جگہ بناچکی ہے۔رات 9 بجے ہی شروع ہونے والے ایک اور میچ میں سابق چیمپینز اٹلی اور یوروگوئے مدمقابل ہونگے، دونوں ٹیموں کے دو دو میچز کے بعد 3، 3 پوائنٹس ہیں، کامیابی کی صورت میں فاتح ٹیم اگلے رائونڈ میں پہنچ جائے گی، اگر میچ ڈرا ہوا تو دوسرے رائونڈ میں رسائی کا فیصلہ گول اوسط پر کیا جائے گا۔آج کا تیسرا میچ گروپ سی میں موجود یونان اور آئیوری کوسٹ کے درمیان رات 1 بجے ہوگا۔ حریف کو شکست دینے کی صور ت میں آئیوری کوسٹ بھی اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔دن کے چوتھے اور آخری میچ میں جاپان اور کولمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، دو میچز جیت کر کولمبیا نے تو 24 سال میں پہلی مرتبہ ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنالی، لیکن جاپان کو دوسرے رائونڈ میں پہنچنے کے لئے میچ جیتنا ہوگا۔