25 جون 2014
وقت اشاعت: 3:56
فٹبال ورلڈ کپ:یونان نے آئیوری کوسٹ ،کولمبیا نے جاپان کو ہرادیا
جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو......فٹبال ورلڈ کپ 2014ء کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں یونان نے آئیوری کوسٹ کو 2-1 سے ہرادیا۔اس فتح کے بعد یونان کی ٹیم اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی آئیوری کوسٹ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ایک دوسرے میچ میں کولمبیا نے جاپان کو 4-1 سے شکست دے دی، اس طرح جاپان کی ٹیم ایونٹ سے باہر جبکہ کولمبیا کو گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔