25 جون 2014
وقت اشاعت: 22:6
شعیب اخترکی شادی23جون کووالدین کی مرضی سےہوئی،بھائی شاہداختر
جیو نیوز - راولپنڈی......راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترکے بھائی شاہداختر نے شعیب اختر کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب اخترکی شادی 23جون کو والدین کی مرضی سے ہوئی۔ شاہداختر کا مزید کہنا تھا کہ شعیب کی اہلیہ کانام رباب ہے جن کی عمر 20سال ہے،شعیب اخترکوشادی کی تاریخ کاعلم نہیں تھا،تاریخ والدین نےطےکی تھی۔