28 جون 2014
وقت اشاعت: 10:57
آئی سی سی نے ہالینڈ اور نیپال کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا درجہ دے دیا
جیو نیوز - ملبرن..... آئی سی سی نے ہالینڈ اور نیپال کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا درجہ دے دیا ۔متنازع بالنگ ایکشن والےبالرزکی نشاندہی کیلیےایمپائرز کومزیدبااختیارکرنےپراتفاق۔ملبرن میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں،نیدرلینڈ اور نیپال کو ٹی20انٹرنیشنل ٹیم کا درجہ دیا گیا.ٹی 20 اننگز کا دورانیہ 80 منٹ سے بڑھا کر85 منٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں متنازع ایکشن والےبالرزکی موجودگی پراظہارتشویش کیا اور متنازع بالنگ ایکشن والےبالرزکی نشاندہی کیلیےایمپائرز کومزیدبااختیارکرنےپراتفاق بھی کیا گیا۔آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ نےکونسل کےسی ای اوکےعہدےمیں 2سال توسیع کی منظوری بھی دیدی۔اجلاس میں اکتوبرسے قبل تمام بورڈزکادوطرفہ ٹورفائنل کرنےپراتفاق ہو اہآئی سی سی نےایگزیکٹوکمیٹی میں چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کےانتخاب کی تصدیق کردی،5رکنی ایگزیکٹوکمیٹی کی صدارت آسٹریلین بورڈ کےویلی ایڈورڈز کریں گے۔