29 جون 2014
وقت اشاعت: 12:7
فٹ بال ورلڈ کپ کا میلہ، آج دو میچز کھیلے جائیں گے
جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو......فٹ بال ورلڈ کپ کا میلہ برازیل میں بھرپور انداز میں جاری ہے، ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے.آج کا پہلا میچ رات 9 بجے ہالینڈ اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائے گا، پہلے راونڈ میں ناقابل شکست رہنے والی ڈچ ٹیم اس میچ میں کامیابی کے لئے فیورٹ ہے۔میکسیکو نے بھی پہلے راونڈ میں تین میں دو میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔میزبان برازیل کے ساتھ اس کا میچ ڈرا ہوگیا تھا۔آج کا دوسرا میچ رات 1 بجے کوسٹا ریکا اور یونان کے درمیان کھیلا جائے گا۔یہ پہلا موقع ہے کہ یونان کی ٹیم نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی ہے۔گروپ ڈی کی ٹاپ ٹیم کوسٹا ریکا کے کوچ ناک آوٹ راونڈ میں بھی شاندار کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں۔