تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 جولائی 2014
وقت اشاعت: 10:18

ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ: اینڈی مرے اور نوواک جوکووچ کی پیش قدمی جاری

جیو نیوز - لندن......دفاعی چیمپین اینڈی مرے اور سابق چیمپین نوواک جوکووچ کی ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ میں پیش قدمی جاری ہے، سابق عالمی نمبر ایک اینا ایوانووچ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ومبلڈن میں جاری ایونٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے کا مقابلہ تھا جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن سے، دفاعی چیمپین نے چھ چار، چھ تین اور سات چھ سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں ، جگہ بنائی یہ میچ انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹید کے سابق مینجر ایلکس فرگوسن نے بھی دیکھا ۔سربیا کے نوواک جوکووچ بھی فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جرمنی کے سبین لزسکی نے سربیا کی اینا ایوانوووچ کا سفر تیسرے ہی راونڈ میں ختم کودیا، جرمن کھلاڑی نے سابق عالمی نمبرایک کو چھ چار، تین چھ اور چھ ایک سے شکست دی۔روس کی ایکاٹرینہ ماکارووا نے فورتھ سیڈ پولینڈ کی اگنیشکا راڈوانسکا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.