تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:37

سب سے بڑا ہدف ورلڈ کپ ہے، وقار یونس

جیو نیوز - لاہور.....قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹیم کو بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا،ہمارا سب سے بڑا ہدف ورلڈ کپ ہے، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز اہم ہوں گی ۔لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ماضی کی غلطیاں دوبارہ نہ ہوں، ورلڈ کپ 2015 کی بھرپور تیاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میںوقار یونس نے کہا کہ کپتان ہمیشہ زیرعتاب رہتا ہے، ٹی 20کے کپتان سےمتعلق فی الوقت کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی سیریز انتہائی اہم ہے ، اسےنظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.