5 جولائی 2014
وقت اشاعت: 3:23
ورلڈ کپ فٹبال کوارٹر فائنل: برازیل نے کولمبیا کو شکست دیدی
جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو......ورلڈ کپ فٹبال کوارٹر فائنل کے سلسلے میں کھیلےگئے میچ میں برازیل نے کولمبیا کو 2-1 سے شکست دے دی۔ اس طرح برازیل فٹبال ورلڈ کپ 2014ء کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ برازیل کی جانب سےتھیاگوسلوااورڈیوڈلوئیزنےایک ایک گول کیا۔ اس طرح برازیل سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ سیمی فائنل میں برازیل کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔