تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:33

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کی گرفتاری،ضمانت پررہائی

جیو نیوز - بولٹن....بولٹن میں 2نوجوانوں کی مبینہ پٹائی کے الزام میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو گرفتارکرلیاگیا۔27 برس کے سابق ورلڈچیمپئن پرالزام ہے کہ انہوں نے ہیٹن کےعلاقےمیں مسجد سے واپس آنےوالے2نوجوانوں کوتشددکانشانہ بنایا۔رسل اسٹریٹ میں پیش آئے اس واقعہ میں جن افرادپرتشددکیاگیا،ان کےچہرےاورٹانگوں پرچوٹ آئی۔ عینی شاہد کاکہناہےکہ باکسر، نوجوانوں کودھمکی آمیزلہجےمیں کہہ رہاتھا کہ کیا وہ جانتے نہیں کہ وہ عامر خان ہے۔پاکستانی نژادباکسرکو الزام عائدکیےبغیر ضمانت پر رہائی دے دی گئی ہےتاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔ 2006ء میں عامرخان کی گاڑی کوحادثہ میں ایک شخص کے زخمی ہونےپر بھی سابق ورلڈچیمپئن کو حراست میں لیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.