تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:43

پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاورت کا عمل جا ری

جیو نیوز - لاہور...... پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاورت کا عمل شروع ہوگیا، ٹیم اگست میں سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس لاہور میں جاری ہے، جہاں ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاورت کا عمل شروع ہوچکا ہے، مشاورت کا یہ عمل گزشتہ روز شروع ہوا تھا پہلے دن چیف سلیکٹر معین خان نے ہیڈ کوچ وقار یونس اورکپتان مصباح الحق نے بھی ٹیم کے انتخاب پر مشورہ کیا،آج لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے تمام ارکان کھلاڑیوں کے انتخاب پر غور کررہے ہیں، اجلاس میںسلیکشن کمیٹی نے وقار یونس کو فٹنس کیمپ کی رپورٹ بھی پیش کی،سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.