تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 جولائی 2014
وقت اشاعت: 0:14

ایم سی سی نےریسٹ آف دی ورلڈالیون کو7وکٹوں سےہرادیا

جیو نیوز - لندن.......ایرون فنچ کی 181رنز کی ناقابل شکست اننگز اور سعید اجمل کی چار وکٹوں کی بدولت ایم سی سی نے ریسٹ آف دی ورلڈ الیون کو سات وکٹوں سے باآسانی ہرادیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ لارڈز کی 200سالہ تقریبا ت کے سلسلے میں تھا۔ ایم سی سی نے 294رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز شروع کی تو فنچ اورٹنڈولکر نے 107رنز کا عمدہ آغاز فراہم کرڈالا، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ اور جارحانہ اسٹروکس کھیلے۔ ٹنڈولکر 44رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ برائن لارا صرف 23رنز کی اننگز کھیل سکے، جبکہ راہول ڈریوڈ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر تجربہ کار چندر پال میدان میں اُترے جنہوں نے آسٹریلوی بیٹسمین کا خوب ساتھ دیا۔ فنچ نے قابل بھروسہ ساتھی پاکر حریف بولرز کی لائن اور لینتھ کی دھجیاں بکھیر دیں۔ فنچ نے آؤٹ ہوئے بغیر 145گیندوں پر 181رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔اُن کی اننگز میں 23 چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔چندرپال نے 37رنز بنائے ۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ پر 122رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔ ایم سی سی نے ہدف 46ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ اس سے پہلے ریسٹ آف دی ورلڈ الیون نے سات وکٹ پر 293رنز اسکور کیے تھے۔ یوراج سنگھ نے 132رنز کی اننگز کھیلی۔سعید اجمل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.