7 جولائی 2014
وقت اشاعت: 10:43
بالی ووڈ فلم’سنگھم ریٹرنز‘کے پوسٹرز جاری کردیے گئے
جیو نیوز - ممبئی .....این جی ٹی .....2011ء کی بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سنگھم کے سیکوئل "سنگھم ریٹرنز"کے پوسٹرز جاری کردیے گئے ہیں۔ ہدایتکار روہت شیٹھی کی اس فلم میں جہاں اجے دیوگن کی بحیثیت انسپکٹر باجی رائو سنگھم واپسی ہوئی ہے وہیں اس بار انکے مد مقابل کرینہ کپور خان ہیروئن کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اہم کرداروں میں انوپم کھیر،اعجاز خان،امول گپتے اور دیانند شیٹھی شامل ہیں۔ روہت شیٹھی اور اجے دیوگن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بار پھر ایماندار پولیس افسر باجی رائو سنگھم کے گرد گھوم رہی ہے جسے جرائم کیخلاف ایکشن لینے میں طاقتور افراد کی جانب سے مستقل مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم سنگھم ریٹرنز ریلائنس اینٹر ٹینمنٹ کے تحت15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔