تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:13

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست دےدی

جیو نیوز - ڈومینیکا.....ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 39 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کرلی.سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 165 رنز بنائے۔آندرے فلیچر 62 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں کیوی ٹیم آخری اوور میں صرف 126 رنز ہی بناکر آوٹ ہوگئی، کپتان کین ولیمسن کے37 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ شیلڈن کوٹریل 3 وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے، اس کامیابی کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے دو میچ کی سیریز ایک ایک سے برابر کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.